1 اگست 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل سيد حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اس تنظيم کو غير مسلح کرنے کي باتيں امريکي اور اسرائيلي منصوبے کا حصہ ہيں.

ابنا: سيد حسن نصراللہ نے بيروت ميں اپنے ايک خطاب ميں کہاکہ سن دوہزار کے بعد امريکا اور اسرائيل کي يہ کوشش رہي ہے کہ وہ حزب اللہ کو غير مسلح  کريں.

حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ اس ميں کسي کو شک نہيں ہے کہ سن دوہزار ميں اسرائيل کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئي کيونکہ اس سال لبنان کو فتح نصيب ہوئي.

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر کوئي کچھ کہتا ہے تو وہ ديوانے پن اور حسد کي باتيں  کرتا ہے - حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کي کاميابي اور صہيوني ریاست کي شکست کا اعتراف خود اسرائيلي حکام نے بھي کيا ہے -انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو غير مسلح کرنے کي امريکا اور اسرائيل کي کوشش کا مقصد صہيوني حکومت کے مقابلےميں اس تنظيم کو بے دست و پا کردينا ہے  - حزب اللہ لبنان کے سکريٹري جنرل نے کہاکہ آج جو چيز لبنان کا دفاع کررہي ہے وہ حزب اللہ اور دشمن کي طاقت کے درميان توازن ہے اور اس وقت دشمن بھي جانتا ہے کہ اس کو مد مقابل سے خطرہ ہے اور اگر اس نے لبنان پر جارحيت کرنے کي کوشش کي تو اس کو اس کي بھاري قيمت بھي ادا کرني پڑے گي.

......

/169